آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان جارج بیلی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ اگلے ماہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے۔کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامئے کے مطابق جارج بیلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ پانے کے لئے دیا۔ جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیسٹ
اسکواڈ کا مستقل حصہ بننا چاہتے ہیں، اسی لئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، ان کی دستبرداری سے نئے کپتان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جارج بیلی کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے نئے ٹی ٹوئنٹی قائد کی تلاش شروع کردی ہے، امکان ہے کہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت اوپننگ بیٹسمین ایرن فنچ کریں۔